11 جولائی، 2026، 4:00 PM

آبنائے ہرمز پر مشاورت کے لیے ایرانی وفد آج عمان روانہ ہوگا

آبنائے ہرمز پر مشاورت کے لیے ایرانی وفد آج عمان روانہ ہوگا

امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا ایک وفد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی اور بحری راستوں سے متعلق امور پر مذاکرات کے لیے ہفتے کے روز عمان کا دورہ کرے گا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، روسیا الیوم کے حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز نے متعدد علاقائی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایرانی حکام کا ایک وفد ہفتے کے روز عمان روانہ ہوگا، جہاں آبنائے ہرمز سے متعلق اہم مذاکرات کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات کا مرکزی محور جہاز رانی کے راستوں اور ان بحری گزرگاہوں سے متعلق اختلافات ہوں گے جو ایران کی علاقائی سمندری حدود سے گزرتی ہیں۔

رپورٹ میں ایرانی وفد کی سطح یا مذاکرات میں شریک دیگر فریقوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب الجزیرہ نے بھی ایرانی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ہفتے کے روز عمان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ آبنائے ہرمز کی تازہ صورتحال، محفوظ بحری آمدورفت اور خطے کی حالیہ پیش رفت پر عمانی حکام کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

News ID 1940244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha